ڈی آئی خان: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر کواڈ کاپٹر سے گولے فائر، حوالدار شہید

ڈی آئی خان(آئی این پی)ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے جس میں حوالدار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے، گولے گرنے سے حوالدار امجد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ میں دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں