اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پشین میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عزم و استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔