سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے
اسلام آباد (آئی این پی)بنوں میں کامیاب کارروائی پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنوں میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔