پاکستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا
پشاور(آ ئی این پی )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بیرونی مداخلت کی وجہ سے ملک میں پھیلائی جانے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی اور ریاست ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنائے گی۔گورنر خیبرپختونخوا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔