پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے:چو دھری شجاعت

مسلح افواج فیلڈ مارشل کی قیادت میں امن کے دشمنوں کے خلاف برسر پیکار ہیں،صدر مسلم لیگ ق
لاہور(آئی این پی )صدر مسلم لیگ ق اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں مل کر ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنانا ہے، علما کرام اور مشائخ اپنی آواز کے ذریعے اتحاد، مذہبی ہم آہنگی، یگانگتت اور اخوت کے جذبات کو فروغ دیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے علما ومشائخ کے 20 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پرافواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی گئی۔علما کرام نے کہا کہ دشمن کے کسی ایجنڈے اور سازش کو پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور مسائل کا حل وحدت اور اتحاد میں ہے، چوہدری شجاعت حسین پاکستان کا اثاثہ ہیں ان سے مل کر بے حد خوشی ہوئی