دبئی میں ایک میچ کے بعد پاکستانی اسپنر ابرار احمد اور بھارتی صحافی کے درمیان دلچسپ سوال و جواب کا تبادلہ ہوا۔
بھارتی صحافی نے ابرار احمد سے ان کے جشن منانے کے انداز پر سوال کیا، جس پر ابرار احمد نے بتایا کہ ان کا جشن منانے کا اپنا منفرد طریقہ ہے اور وہ ہر میچ میں اس طریقے سے خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔جب بھارتی صحافی نے کہا کہ جشن منانا آپ کو مہنگا پڑا، کیونکہ پاکستان میچ ہار گیا، تو ابرار احمد نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے، اور ہمیں اس کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ ابرار احمد نے مزید کہا کہ میچ کے بعد مایوسی تو ہوئی لیکن ہماری دل کی کیفیت صرف اللہ ہی جانتا ہے۔ابرار احمد نے مزید کہا کہ بھارتی بیٹرز نے محتاط بیٹنگ کی، اور پاک بھارت میچ کے لیے ان کی خصوصی تیاری نہیں تھی، البتہ نظم و ضبط سے بولنگ کی۔