قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان اور مسٹری اسپنر ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ رینکنگ کے مطابق:بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان ایک درجے ترقی پا کر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔صائم ایوب اور بابر اعظم ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب 35ویں اور 37ویں پوزیشن پر ہیں۔بولرز میں ابرار احمد دو درجے ترقی پا کر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔محمد نواز کی 12ویں پوزیشن بدستور برقرار ہے۔سلمان مرزا تین درجے تنزلی کے بعد 21ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔پاکستانی شائقین کرکٹ کی توقع ہے کہ دونوں کھلاڑی جلد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لیں گے۔