رمضان کی آمد؛ عدالتی اوقات کار میں تبدیلی

رمضان کی آمد؛ عدالتی اوقات کار میں تبدیلی

رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ، سیشن اور سول عدالتوں میں نئے عدالتی اوقات کار کا اعلان کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔

نئے اوقات کار کے مطابق:

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے ڈیڑھ بجے تک ہوگی۔ہائیکورٹ میں ہر جمعہ کو صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔
سیشن اور سول عدالتوں میں مقدمات کی سماعت پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے 3 بجے تک ہوگی۔سیشن اور سول عدالتوں میں ہر جمعہ کو مقدمات کی سماعت صبح 9 سے دن 1 بجے تک ہوگی۔اس تبدیلی کا مقصد رمضان کے دوران عدالتوں کے اوقات کار میں لچک پیدا کرنا اور لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔