موسم سرما میں وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی

موسم سرما میں وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی

ویب ڈیسک:موسم سرما کے دوران وفاق کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، مارننگ شفٹ میں تمام اسکول صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کو اسکول ساڑھے 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ایوننگ شفٹ میں اسکول دوپہر 1:30 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ تبدیلی موسم سرما کی وجہ سے کی گئی ہے تاکہ طلباء اور اساتذہ کو سردیوں کے موسم میں سہولت فراہم کی جا سکے۔