آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے جمعہ کی چھٹی ختم کرکے اسے ورکنگ ڈے قرار دے دیا ہے۔
صدر آزاد کشمیر کی منظوری کے بعد، 40ویں کابینہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں اہم نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت اب جمعہ کے روز تمام سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے فوری طور پر نئے احکامات نافذ کر دیے ہیں۔ اس فیصلہ کا اطلاق سیکرٹریٹ، سرکاری اداروں، ڈویژنز، یونیورسٹیز، اور دیگر محکموں پر ہوگا، اور عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔