ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت ایک اور تاریخی بلندی پر پہنچ گئی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں سونا 12 ڈالرز مہنگا ہو کر 2948 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔