سونے کی قیمت عالمی سطح پر اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت عالمی سطح پر اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 14 ڈالر کے اضافے سے 2792 ڈالر تک پہنچ گئی، جس نے مقامی مارکیٹ کو بھی متاثر کیا۔ پاکستان میں مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر 291800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے کے ساتھ 250171 روپے تک پہنچ گئی۔یہ اضافہ اس وقت دیکھنے کو آیا جب عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، اور اس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نمایاں ہو گئے ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں یہ اضافے کی ایک بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی طلب کا بڑھنا اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی قدر میں کمی ہے۔پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی عوام کی خریداری میں کمی آ رہی ہے، اور سرمایہ کاروں کی نظر میں سونا ایک محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ بن چکا ہے۔ اس قیمت میں اضافے کا اثر سونے کے زیورات اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے، جس سے عام شہریوں کی خریداری متاثر ہو رہی ہے۔