عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ہفتے کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 16 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 2,100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 1,800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق، عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔