لاہور (خصوصی رپورٹ)راوی جیپ ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کمشنر زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمشنر نے ریلی کیمیونسپل آرگنائزنگ ایونٹس و دیگر انتظامی پلاننگ کا جائزہ لیا۔بریفنگ میں کمشنر کو بتایا گیا ٹی ڈی سی پی پنجاب کے زیر اہتمام راوی جیپ ریلی میگا ایونٹ ہو رہا ہے۔ روڈا کے تعاون سے ریلی 10تا 11مئی کو دریائے راوی ایریا میں ہورہی ہے۔کمشنر کا کہنا تھا ریلی کا روٹ 30 کلومیٹر ہے۔ ریلی کے حوالے سے تمام حفاظتی اور دیگر انتظامات کئے جائیں۔