سزائے موت کے مجرم کیلئے دعوت ،2 اہلکار گرفتار

اشفاق عرف کھڈا قتل کیس میں سزا کاٹ رہا ،سروسز ہسپتال میں اہلکاروں نے رشوت لے کر مجرم کو پروٹوکول دلوایا: پولیس
لاہور (کرائم رپورٹر) سروسز ہسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے قیدی کیلئے خصوصی دعوت دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق جوڈیشل ونگ کے اہلکار مجرم اشفاق عرف کھڈا کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لائے، جہاں انہوں نے اس کے اہلِ خانہ کو بھی وارڈ میں بلا لیا۔ایف آئی آر کے مطابق ہسپتال کے وارڈ میں مجرم کے لئے لذیذ کھانے کا انتظام کیا گیا جبکہ تفریحی ماحول بھی بنایا گیا۔ اس غیر قانونی سرگرمی پر پولیس اہلکاروں امداد اور شفاقت کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں نے رشوت لے کر مجرم کو پروٹوکول دلوایا۔واضح رہے کہ اشفاق عرف کھڈا قتل کیس میں سزا کاٹ رہا اور کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔