جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اور بار کے نمائندے اختر حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق اختر حسین ایڈووکیٹ نے اپنا استعفیٰ جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین اور چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کو ارسال کر دیا۔استعفے کے متن میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان بار کونسل نے انہیں تین مرتبہ متفقہ طور پر منتخب کیا، تاہم وہ اعلیٰ عدلیہ میں حالیہ تعیناتیوں کے معاملے پر مزید فرائض انجام نہیں دے سکتے۔اختر حسین کا کہنا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن کے رکن کی حیثیت سے مستعفی ہو رہے ہیں لیکن عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔