بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹریونس ے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ نئے وزیراعظم طارق رحمان آج حلف اٹھائیں گے۔
تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر احسن اقبال کریں گے۔ قبل ازیں احسن اقبال نے ڈھاکا میں محمد یونس سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم کی جانب سے محمد یونس کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری پر بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔یاد رہے کہ محمد یونس اگست 2024 میں وطن واپس آئے تھے، جب سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی حکومت طلبہ کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک کے نتیجے میں ختم ہو گئی تھی۔