2030 میں دو بار رمضان: مسلمان 36 روزے رکھیں گے

2030 میں دو بار رمضان: مسلمان 36 روزے رکھیں گے

ماہرین فلکیات کے مطابق 2030 میں دنیا بھر کے مسلمان ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے۔

یہ منفرد واقعہ ہر 33 سال بعد پیش آتا ہے، جس کی بنیادی وجہ قمری سال کا شمسی سال سے 11 سے 12 دن کم ہونا ہے۔دبئی کے فلکیاتی گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری کے مطابق قمری مہینے ہر سال تقریباً 10 سے 11 دن آگے بڑھتے ہیں۔ اس حساب سے 2030 میں پہلا رمضان 4 جنوری کو جبکہ دوسرا رمضان 26 دسمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں مسلمان ایک ہی عیسوی سال میں مجموعی طور پر 36 روزے رکھیں گے۔یہ واقعہ آخری بار 1997 میں پیش آیا تھا، جب مسلمانوں نے ایک ہی عیسوی سال میں دو مرتبہ رمضان المبارک گزارا تھا۔ 2030 کے بعد یہ دوبارہ 2063 سے پہلے ممکن نہیں ہوگا۔