گھروں میں چوریاں،گروہ ایک سیلفی سے پکڑا گیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز)  امریکہ میں مشہور کھلاڑیوں کے گھروں میں چوری کی متعدد وارداتوں کے پیچھے کار فرما ایک گروہ کا راز ایک سیلفی نے فاش کر دیا۔ ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹ نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر مہینوں کی محنت کے بعد اس گروہ کے خلاف فیصلہ کن ثبوت حاصل کیا، جو کہ ایک ایسی تصویر تھی جس میں ملزمان کو چوری شدہ سامان کے ساتھ دیکھا جا سکتا تھا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق چلی   کے سات شہریوں پر الزام ہے کہ وہ ایک منظم چوری کے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، جنہوں نے مشہور ایتھلیٹس کے گھروں سے تقریباً 30 لاکھ ڈالر کے قیمتی سامان اور زیورات چرائے۔ متاثرین میں این بی اے فارورڈ بوب? پورٹس  اور این ایف ایل کوارٹر بیک جو برو  شامل ہیں۔سی این این  کے مطابق چوروں نے اپنے جرائم کے بعد سیلفیز لینا شروع کر دیں جو بالآخر ان کے پکڑے جانے کی وجہ بنی۔ ایک ایسی ہی تصویر ملواکی بکس  کے ایک کھلاڑی کے گھر سے چوری کے بعد لی گئی جس میں چوروں کو ایک چوری شدہ سیف  اور دیگر قیمتی اشیاء￿  کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔یہ گروہ نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل)، نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) اور نیشنل ہاکی لیگ (این ایچ ایل) کے کھلاڑیوں کے گھروں کو اس وقت نشانہ بناتا تھا جب وہ  کھیلوں کے دوران  گھر پر موجود نہیں ہوتے تھے۔