مقامی افراد اور سیاحوں کی شرکت ، آتش بازی،ر آسمان سبز و سفید روشنیوں سے جگمگا اُٹھا
پشاور (یواین پی) سوات کے کالام ایزور لاگون ریزارٹ میں اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے زیراہتمام شاندار جشنِ آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی افراد اور سیاحوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران ایزور لاگون ریزارٹ میں آتش بازی کی گئی اور آسمان سبز و سفید روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔اس موقع پر سیاحوں نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔تقریب میں سیکرٹری ٹوورازم خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد اور کمشنر مالاکنڈ عابد وزیر نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری ٹوورازم ڈاکٹر عبدالصمد نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ آزادی پر ہم عہد کرتے ہیں کہ سیاحت کو پاکستان کا فخر بنائیں گے۔