لاہور(خصوصی رپورٹ)جلو میں محکمہ سیاحت کے ریزارٹ کئی سالوں بعد میں مکمل نہ ہوسکے ،2022 میں جلو ریزارٹ کی رینوویشن کا کام شروع ہوا تھا۔ 6 ماہ میں ریزارٹ کا کام مکمل ہونا تھا۔جلو ریزارٹ میں کل8 سویٹس،ڈبل بیڈ،چاربیڈ،ایک ریسٹورنٹ ہوگا۔تعمیر مرمت کے کام کی وجہ سے محکمہ سیاحت کے عملے کی بھی موج لگ گئی۔تعمیر مرمت کا کام شروع ہونے سے اب تک عملہ بھی ڈیوٹی سے غائب ہونے لگا۔جلو ریزارٹ بند ہونے سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ سیاحت کے ریونیو میں بھی کمی سامنا ہے۔