لاہور( کرائم رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹرسید عطا الرحمن نے کہاہے کہ ٹرسٹ بورڈ کے زیر انتظام پراپرٹیز کو ڈویلپمنٹ کے لیے پیش کیا جا رہا ہے جس سے محکمہ کی انکم میں چار گنا اضافہ ہو گا ، ماسٹر پلان کے تحت گورودواروں ، مندروں کی تزئین و آرائش اور تعمیرو مرمت پر قوانین کے مطابق خطیر رقم خرچ کی جائے گی ،محکمہ کو رواں سال ایک بلین سے زائد ریونیو حاصل ہوا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو یہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کے 357ویں اجلاس سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہیں۔