تنخواہیں بڑھانے میں تاخیر ،وقف بورڈ ملازمین کا ہڑتال کا اعلان

دیگروفاقی اداروں میں اضافہ نافذ،وقف بورڈ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا
لاہور (کرائم رپورٹر )متروکہ وقف املاک بورڈ کے سینکڑوں ملازمین نے وفاقی بجٹ کے مطابق تنخواہیں بڑھانے میں تاخیر اور ہا ئوس بلڈنگ فنڈ کی سہولت سے محرومی پرشدید احتجاج کرتے ہوئے ملک گیر قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔ایمپلائیز یونین کے مرکزی رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا مہنگائی پروفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں جو اضافہ کیا ہے وہ دیگر وفاقی اداروں میں فوری نافذ کر دیا گیا ہیمگر وقف املاک بورڈ میں تاحال اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ بورڈ انتظامیہ کی عدم توجہ سے ملازمین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ متعدد بار یاد دہانی کے باوجود چیئرمین بورڈنے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جس پر مجبور ہو کر آج گیر احتجاج اور قلم چھوڑ ہڑتال کی جا رہی ہے۔دوسری جانب لاہور سمیت ملک کے دیگر دفاتر میں ملازمین نے بازو ئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش احتجاج کیا ۔ملازمین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کے ساتھ ساتھ انہیں ہا ئوس بلڈنگ فنڈ سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے جو بنیادی سہولتوں میں شامل ہے۔اگر تنخواہوں میں وفاقی بجٹ کے مطابق فوری اضافہ اورحق نہ دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار اسلام آباد تک بڑھایا جائے گا اور چیئرمین سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا بھی دیا جائے گاجبکہ ترجمان بورڈ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ چیئرمین وقف املاک بورڈ کی منظوری سے نہیں ہوتا ، ملازمین اور اسکے زیر اثر ایجوکیشن ونگ کے ادارہ میں تنخواہوں یا مرات کا اضافہ یا کمی بورڈ کی منظوری سے ہوتا ہے ،تنخواہوں میں وفاقی سطح پر حالیہ اضافہ بورڈ کے سامنے زیر غور لاکر منظوری کے بعد اس پر عمل کیا جا سکے گا۔ بورڈ کی منظور ی کے بغیر فنڈز جاری نہیں کیے جا سکتے۔