ڈپٹی کمشنر کا بنیادی مرکز صحت ہلوکی کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

لاہور (کرائم رپورٹر )ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے بنیادی مرکز صحت ہلوکی کا اچانک دورہ کیا اور سہولیات و دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر نشتر و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے بنیادی مرکز صحت انتظامیہ سے ملاقات کی اور درپیش مسائل و انتظامی امور پر بریفنگ لی۔ انتظامیہ نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈلیوری کیسز و کتے کاٹنے کے کیسز میں مثبت و بہترین طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔