ریسکیو 1122‘1418حادثات پرریسپانڈ

لاہور(کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1418ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 702افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ981معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔