ریسکیو 1122 کا 1429 حادثات پرریسپانڈ

لاہور(کرائم رپورٹر )ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1429ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا۔ان میں 735افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔813معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔