لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب بھرمیں 1355ٹریفک حادثات میں 1275زخمی ہوئے ہیں۔ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1355ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 566افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔