باسکٹ بال، والی بال، تھرو بال، ڈاج بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس شامل
لاہور (کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں دو روزہ یوتھ گیمز کا آغاز ،ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں گزشتہ روز اور آج دو روز یوتھ گیمز جاری رہیں گی۔ طلبا و طالبات میں صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا،یوتھ گیمز میں ان ڈور اور آ ئوٹ ڈور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے یوتھ گیمز میں باسکٹ بال، والی بال، تھرو بال، ڈاج بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔مقابلوں میں سنوکر، فٹسال، شطرنج، ٹگ آف وار، ڈارٹس، تیر اندازی، کیرم، فٹ بال اور کراٹے سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔مقابلوں میں نجی سکولز، کالجز اور مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ کو فعال بنایا جا رہا ہے۔ گیمز کا انعقاد ڈائریکٹر سپورٹس ایل ڈی اے خرم یعقوب کی سربراہی میں کیا جا رہا ہے۔شرکا نے مقابلوں کے انعقاد پر ایل ڈی اے اور گولڈن سپورٹس ایونٹس کی کاوشوں کو سراہا۔