لیپ ٹاپس سکیم کے اجرا کی حتمی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس

پہلی تقریب رواں ماہ کے آخر میں لاہور میں ہوگی :وزیر تعلیم رانا سکندر
لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت لیپ ٹاپس سکیم کے اجرا  کی حتمی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور تقسیم کار کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ لیپ ٹاپس تقسیم کے حوالے سے تقاریب تمام ڈویڑنز میں منعقد کی جائیں۔ پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور مجموعی طور پر 110،000 لیپ ٹاپس تقسیم کئے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا   لیپ ٹاپس تقسیم کی پہلی تقریب رواں ماہ کے آخر میں لاہور میں ہوگی جس میں وزیر اعلیٰ   خود لیپ ٹاپس تقسیم کریں گی۔ اجلاس میں اپنے ا?ئی ڈی کی جگہ والدین کے ا?ئی ڈی پر اپلائی کرنے والے طلبا  کو مشروط اہل قرار دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے طلبا  سے  بیان حلفی لے کر اہل قرار دیا جائے تاہم طلبا  سے رابطہ کر کے ان کا ڈیٹا درست کر انے حوالے سے حکمت عملی بھی مرتب کی جائے۔ وزیر تعلیم نے کہا   لیپ ٹاپ ہر حقدار کو ملے گا، تاہم اہل طلبا کو کوائف مکمل کرنا ہوں گے۔ تمام طلبا  کی بائیومیٹرک ویری فکیشن لازمی ہوگی۔