24گھنٹے: ماڈل بازاروں اور سہولت سٹالز سے 3 لاکھ افراد کی خریداری

لاہور (کرائم رپورٹر ) ماڈل بازاروں اور سہولت سٹالز سے 3 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد نے خریداری کی، لاہور ڈویڑن میں 1 لاکھ42 ہزار سے زائد افراد نے سہولت سٹالز سے مختلف اشیا کی خریداری کی، گوجرانوالہ ڈویڑن میں 15 ہزار، گجرات اور راولپنڈی 54 ہزار، سرگودھا میں 19 ہزارسے زائد افراد نے اشیائے خورونوش خریدیں، ملتان، ساہیوال، بہاولپور،ڈی جی خان اور فیصل آبادمیں 1لاکھ7 ہزار سے زائد افراد نے سہولت سٹالز سے خریداری کی، علاوہ ازیں تمام اضلاع میں عوام نے 1 لاکھ72 ہزار کلوگرام سے زائد فروٹس اور سبزیوں کی خریداری کی۔