فیصل آباد:شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور 2بیٹیاں قتل کردیں

 علی گارڈن میں جاوید اقبال کا اہلیہ صائمہ کے ساتھ معمولی جھگڑا ہوا جس پر اندھا دھند فائرنگ کردی
فیصل آباد(آئی این پی )فیصل آباد میں   معمولی گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کر دیا اور قتل کی واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے علی گارڈن میں گھریلو جھگڑے نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، جہاں ایک شخص نے اشتعال میں آ کر اپنی بیوی اور دو سگی بیٹیوں کو قتل کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم جاوید اقبال کا اپنی 37 سالہ اہلیہ صائمہ کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہوا، جس پر ملزم نے آپے سے باہر ہو کر پستول سے اندھادھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں صائمہ اور اس کی دو بیٹیاں، 17 سالہ ام حبیبہ اور 13 سالہ عائشہ صدیقہ، گولیوں کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئیں