جھگڑے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا ، بھائی بہن کو لینے آیا تو منیر نے فائرنگ کردی، ارم ماری گئی 
 لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ شاہ نور دھوبی گھاٹ میں شوہر منیر نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکیاپنی بیوی ارم شہزادی کو قتل کردیاپولیس کے مطابق ملزم منیر نے اپنی بیوی 42 سالہ ارم شہزادی کو قتل کیاملزم نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیامقتولہ کی 8 سال قبل شادی ہوئی ایک بیٹی ہے 3 سال کی اور لڑائی جھگڑا رہتا تھاجس کی وجہ سے مقتولہ کا بھائی شہباز لینے آیا تو لڑائی جھگڑا دوبارہ شروع ہو گیاشوہر منیر نے غصہ میں آ کے فائر مارا جو سر سے کراس ہوکرنکل گیاملزم موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی دوسری جانب ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی شہباز کی مدعیت میں نامزد ملزم منیر کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہیملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں ایس پی کینٹ نے ایس ڈی پی او باغبانپورہ کو فوری ملزم گرفتار کرنے کی ہدایت دی ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔