گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی قتل کر ڈالی

 شبیرنے 40 سالہ نجمہ کے منہ پر تکیہ رکھ کر اس کا دم گھونٹ دیا، پولیس نے ملزم شہور کو دھر لیا
 لاہور (کرائم رپورٹر) نواب ٹا ئون کے گا ئوں کھمبا میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر شبیر نے مبینہ طور پر اپنی 40 سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازع پر بیوی کے منہ پر تکیہ رکھ کر اس کا دم گھونٹ دیا، جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مقتولہ کی شناخت 40 سالہ نجمہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کر د ی اورملزم شبیر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، جبکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد اور قتل جیسے سنگین جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔ خواتین کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو قرار