سڑک پر ساتھی قتل کرکے ملزم فرار

حویلی لکھاپولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش قبضہ میں لے لی ،شناخت نہ ہوسکی
بصیرپور(خصوصی رپورٹ)گاجی پورہ کے قریب تین نامعلوم ملزم ساتھی کو قتل کرکے کچی سڑک پرپھینک گئے، پولیس ذرائع کے مطابق بصیرپورحویلی لکھاروڈ پرگاجی پورہ کے قریب چارافرادچاہ میاں منظوروٹو کی خام سڑک پر آئے اوراپنے ساتھی کو گولی ماردی اوراسکی موت کا یقین ہونے پر لاش وہیں چھوڑکرتینوں فرارہوگئے ،راہگیروں کی اطلاع پرحویلی لکھاپولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش قبضہ میں لے لی ،جسکی فوری طورپرشناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔