اٹھارہ ہزاری (خصوصی رپورٹ ) گیارہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزم مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے موٹر سائیکل سوار ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔نواحی علاقے موضع درگاہی شاہ، کھوہ محرم والا کا رہائشی ملزم مزمل خان نواں کوٹ روڈ پر علی چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم گیارہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث تھا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مزمل خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔