ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے تھانہ یوسف والاکی حدود میں بگڑی پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار،ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارملزم ندیم عرف کھنگری زخمی حالت میں ملا جو 15کے قریب مقدمات میں ملوث ہے، ملزم کو گرفتارکرکے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔پولیس تھانہ یوسف والا مفرورملزم کی گرفتاری کیلئے متحرک ہے۔