توانائی کے شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے نئی پالیسی متعارف

 گیس کی پیداوار میں اضافے کیلئے 35فیصد نجی سرمایہ کاری کی راہیں ہموارہونے کا امکان
 اسلام آباد(آن لائن)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے نئی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے ۔توانائی کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومتی کاوشیں جاری ہیں۔ گیس کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئی پالیسی متعارف کرائی گئی ہیں جس سے 35فیصد نجی سرمایہ کاری کی راہیں ہموارہونے کا امکان ہے ۔اس نئی پالیسی کا بنیادی مقصد توانائی کے شعبے میں سرکاری و نجی شراکت داری کو یقینی بنانا ہے ۔پالیسی کے باعث توانائی کا شعبہ 5 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری حاصل کر سکے گا۔