ؒمریم نواز کا ملکی تاریخ کے سب سے مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا اعلان ریاست کوہرشہری کااحساس: وزیراعلیٰ

ؒٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ،عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا ، اب یہ فرض ریاست ادا کریگی، کلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے‘جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، مریض پر بوجھ نہیں بنے گا
 چیف منسٹر پرانسپلانٹ پروگرام کے تحت بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی، پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری کرا سکے گا،آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لیے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹال فری نمبر'09009 0800فنکشنل کردیا گیا
لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملکی تاریخ کے سب سے مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے،اپنا فرض نبھائیں گے ‘ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا ہے، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی ۔یہاں پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا کہ کلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے‘جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، مریض پر بوجھ نہیں بنے گا۔کورنیا کی کامیاب پیوند کاری سے بصار ت سے محروم افراد نارمل زندگی گزار سکیں گے ۔عام آدمی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کیاگیا ہے جس کے تحت عام آدمی کے لئے 5 ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے ۔چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگرٹرانسپلانٹیشن مفت ہوگی۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت گردوں کی پیوند کاری فری کی جائے گی ۔چیف منسٹر پرانسپلانٹ پروگرام کے تحت بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری کرا سکے گا ۔پیدائشی طورپر سماعت سے محروم کمسن بچوں کے لئے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی ۔چیف منسٹر پرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں، بون میرو، کورنیا کی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی۔ سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا ۔آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لئے وزیراعلی کی ہدایت پر ٹال فری نمبر''09009 0800- ''بھی فنکشنل کردیا گیا۔