ٹرانسپلانٹ کے 2 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج

پروگرام کے تحت پنجاب میں اعضا ء کی پیوند کاری کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں
لاہور (آئی  این پی )   وزیر اعلی پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت  صوبہ بھر کے منتخب سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔مذکورہ پروگرام کے تحت صوبے میں اعضا کی پیوند کاری کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ مینجمنٹ کمپنی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 16 ماہ کے دوران 5 ارب روپے کی لاگت سے مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد مفت ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کے کیسز مکمل کئے  گئے۔اعداد و شمار کے مطابق اس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ 997 گردے(کڈنی)ٹرانسپلانٹ کئے  گئے، جبکہ 322 جگر (لیور) ٹرانسپلانٹس بھی کامیابی سے انجام دئیے گئے