لاہور (آئی این پی )لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن ہوچکے ہیں اس آپریشن کے اخراجات پنجاب حکومت خود ادا کر رہی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور پاکستان بھر میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ ہے اور آپریشن پر آنے والے 42 لاکھ سے زائد اخراجات پنجاب حکومت خود ادا کر رہی ہے۔ یہاں سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مریض بچے بھی بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے والوں میں شامل ہیں جب کہ افغانستان سے آنے والے مریض بچوں کی بھی مفت بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کی گئی۔