غزہ (آئی این پی ) غزہ میں تیسری انسداد پولیو مہم کاآغاز ہوگیا جس کا مقصد فلسطینی علاقے میں تقریبا 6 لاکھ بچوں کو پولیو کی پہلی خوراک دینا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ کی ایک مسجد میں 10 سال سے کم عمر کے متعدد بچوں کو یہ خوراک دی گئی، جہاں گزشتہ سال اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی تھیں۔ویکسینیشن مہم میں اقوام متحدہ کی متعدد ایجنسیاں شامل ہیں، جن میں اسرائیل کی جانب سے بائیکاٹ کی جانے والی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) بھی شامل ہے ۔