نئی دہلی (آئی ا ین پی )بھارت غیر قانونی منشیات کی عالمی سمگلنگ کا بڑا مرکز بن گیا ہے جس کے ذریعے افیون، ہیروئن، اور نشہ آور ادویات افریقی اور امریکی ممالک تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسدادمنشیات کے ادارہ یو ای او ڈی سی اور بی بی سی کی حالیہ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت سے سمگل ہونے والی افیون اور دیگر نشہ آور کیمیکل صحت عامہ کے لیے شدید خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔یو ای او ڈی سی کے مطابق بھارت میانمار سے لے کر وسطی امریکا اور افریقی ممالک تک غیر قانونی منشیات کی فراہمی کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔