لاہور شہر میں مردہ مرغی کا گوشت سپلائی ،سپلائر گرفتار

 قزلباش چوک سے واپڈا ٹاون ، ڈپو اور باگڑیاں میں سپلائی کرتے : عمران،حیدر 
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس لاہور کا بڑا ایکشن مردہ مرغیاں فروخت کرنے والا گروہ کوگرفتار کروا دیا سی ٹی او لاہور نے ٹی آر یو ٹیم کو شاباش دی ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور شہر میں مردہ مرغی کا گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی کو ٹریفک پولیس لاہور کے ٹی آر یو سکواڈ نے شک ہونے پر چیک کیامرغیوں سے بھری گاڑی کو ٹریفک انسپکٹر سیف نے اپنی ٹیم کی مدد سے روکا تو تقریبا 50 فیصد مرغیاں مردہ پائی گئیں۔ٹریفک رسپانس یونٹ کے انسپکٹر سیف اور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سپلائر عمران طارق اور ڈرائیور حیدر ولد سرور کو موقع پر پکڑ لیادریافت کرنے پر سپلائر عمران طارق نے بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے اس کام میں ملوث ہیاور مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرتا ہیمردہ مرغیوں کے سپلائر نے بتایا کہ وہ قزلباش چوک سے واپڈا ٹاون ایک گوشت ڈپو اور باگڑیاں کے علاقہ میں مردہ مرغیاں لمبے عرصے سے سپلائی کر رہے تھے۔سپلائر عمران طارق اور ڈرائیور حیدر کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ نواب ٹاون کے حوالے کر دیا گیاسی ٹی او لاھور ڈاکٹر اطہر وحید نے ٹریفک انسپکٹر سیف اور انکی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس لاہور نہ صرف ٹریفک کی روانی برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہے