اقوام متحدہ نے افغانستان کو افیون کا بڑا مرکز قرار دیدیا

 افغانستان میں گزشتہ سالوں کا افیون سٹاک 2026 کی عالمی طلب پوری کرنے کیلئے کافی ہے:رپورٹ
نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات اور جرائم کی تازہ ترین رپورٹ میں افغانستان کو افیون کی پیداوار کا ایک بڑا عالمی مرکز قرار دیا گیا ہے۔یو این کے ادارہ برائے انسداد منشیات اور جرائم کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں میں 10 ہزار 200 ہیکٹر پر افیون کی کاشت کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ سالوں کا افیون اسٹاک 2026 کی عالمی طلب پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔