2من ناقص گھی تلف کردیا گیا ،جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 4مقدمات درج کرلئے گئے
لاہور(خصوصی رپورٹ)فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 35 ہزار 200 لٹر تیار مضر صحت سفید محلول، 5ہزار 825 کلو پا ئوڈر، 175 کلو کیمیکل اور 2 من ناقص گھی تلف کردیا۔ لاہور میں ناقص ملک پا ئوڈر گودام، جعلی دودھ بنانے والا کولیکشن سنٹر اور 3 سپلائر پکڑے گئے،جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 4مقدمات درج کرا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تلف کردہ دودھ میں پانی، پا ئوڈر، ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی جبکہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ڈیری فارم سے صارف تک پہنچنے والے دودھ کی ٹریسیبیلٹی اور چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے ،جعلساز مافیا کا ہر ہتھکنڈا ناکام بنا کر پنجاب کو ملاوٹ سے پاک کرنے کے مشن پر ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں1223پر اطلاع دیں، دودھ کے نام پر جعلی سفید محلول تیار اور فروخت کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔