وزیر اعظم مودی کا وزیر اعلیٰ تلنگانہ کو فون، امدادی کارروائیوں کیلئے مدد کی پیشکش
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست تلنگانہ میں دورانِ تعمیر ایک سرنگ منہدم ہو گئی جس کے اندر 8 مزدور پھنس گئے۔ سرنگ گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملازمین سری شیم لیفٹ بینک کینال کے پیچھے لیکیج کی مرمت کیلئے گئے تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرنگ میں بہت زیادہ کیچڑ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پھنسے ہوئے مزدوروں کا تعلق پنجاب، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ اور اتر پردیش سے ہے۔ وہیں 42 مزدور بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے جن میں سے دو زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ ٹنل حادثے کی صورتحال جاننے کے لیے وزیر اعلی ریونت ریڈی کو فون کرکے پھنسے ہوئے مزدورو ںکے بارے میں معلومات لیں اور امدادی کارروائیوں کیلئے مدد کی پیشکش بھی کی۔