اسرائیلی حملے کا خطرہ‘ تہران میں دفاعی سرنگ کی تعمیر

شہر کے وسط میں موجود ٹنل تہران میٹرو کے ایک سٹیشن کو امام خمینی ہسپتال سے ملائے گی
تہران(آئی این پی )اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد تہران میں دفاعی سرنگ کی تعمیر کی جارہی ہے۔مقامی میڈیا  رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے ملک میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد کیا گیا ہے، شہر کے وسط میں موجود ٹنل تہران میٹرو کے ایک سٹیشن کو امام خمینی ہسپتال سے ملائے گی جس سے اس ہسپتال تک زیر زمین رسائی ممکن ہوگی۔