پی ٹی آئی رہنمائوں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ، واضح مثال عارف علوی : خواجہ آصف

عارف علوی نے اپنے دورِ صدارت میں انتخابات کو خود ہی دھاندلی زدہ قرار دیا،صدارت کی کرسی سے چمٹے رہے
 اگر واقعی فنڈز کا غلط استعمال ہو رہا تھا تو انہوں نے تب آواز کیوں نہیں اٹھائی؟،وزیردفاع کی سوشل میڈیا پرپوسٹ
 لاہور(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے، اور اس کی واضح مثال عارف علوی ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ عارف علوی صدارت کی کرسی سے چمٹے رہے، جبکہ ان کی جماعت اعتماد کا ووٹ ہار چکی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ عارف علوی نے اپنے دورِ صدارت میں ہونے والے انتخابات کو خود ہی دھاندلی زدہ قرار دیا، لیکن اگر واقعی فنڈز کا غلط استعمال ہو رہا تھا تو انہوں نے تب آواز کیوں نہیں اٹھائی؟۔وزیر دفاع کے مطابق عارف علوی کے پاس دو سال کا وقت تھا کہ وہ عزت کے ساتھ مستعفی ہو جاتے، لیکن وہ بے شرمی کے ساتھ اقتدار سے چمٹے رہے۔