سندھ ہائیکورٹ :عارف علوی بینک اکائو نٹس منجمد کیس میں این سی سی آئی اے پر اظہار برہمی

 کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی اور فیملی ممبران کے بینک اکائو نٹس منجمد کیس کی سماعت کے دوران   این سی سی آئی اے پر برہمی کا اظہار کیا۔سندھ ہائیکورٹ میں عارف علوی اور 12 فیملی ممبران کے بینک اکائو نٹس منجمد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سابق صدر کے بیٹے اور بہو پیش ہوئے۔عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کو درخواست گزاروں کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کے بیان کے بعد ایک ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کر لی