مذاکرات کا وقت ختم ، بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں، اب فیصلہ سڑکوں پر ہوگا
پشاور(آئی این پی)سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال کامیاب ہوگئی ہے، بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں، اب فیصلہ سڑکوں پر ہو۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا، پنجاب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو آنے سے روکا جارہا ہے، ظالم حکومت ہمیں ہر ممکن روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، دنیا سوال اٹھا رہی ہے کہ یہ لوگ اپنے ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے ڈیل نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔